ولی عہد محمد بن سلمان نے وعدہ نبھایا، سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بتایا کہ سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں 8 معاہدوں اور یاداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہوئے

تھے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ نے جن ایم او یوز کی منظوری دی ہے ان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور سرمایہ کاری کے 20 ارب ڈالرز مالیت کے منصوبے شامل ہیں۔سعید المالکی نے بتایا کہ گوادر میں8 ارب ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری کا قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے جب کہ معدنیات، سعودی اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں تکنیکی تعاون کے ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ میٹرولوجی، کھیل، پیٹروکیمیکل سیکٹراور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں ایم او یو سائن ہوئے تھے۔سعودی سفیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئل، توانائی، متبادل انرجی اور معدنیات کے 4 بڑے معاہدے ہوئے ہیں، آئل ریفائنری کے منصوبے 5 سال، متبادل انرجی میں ونڈ اور سولرکے منصوبے 3 برس میں مکمل ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام ایم او یوز پر دستخط سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوئے تھے، سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close