مدینہ منورہ(پی این آئی) مسجد نبوی کی انتطامیہ نے اطلاع دی ہے کہ امسال رمضان کے دوران مسجد نبوی میں افطار دستر خوان نہیں لگائے جائیں گے- یہ فیصلہ نئے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ عرب اخبار عکاظ کے مطابق مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے افطار دستر خوان
لگانے والوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں احساس ہے کہ آپ حضرات خیر و برکت کے مہینے میں اجر و ثواب کی نیت سے روزہ داروں کو افطار کرانے کے لیے دستر خوان کا اہتمام کرتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم آپ کے علم میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ سال رواں 1441 ھ کے ماہ رمضان کے دوران مسجد نبوی میں افطار دستر خوان کا پروگرام عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے- یہ فیصلہ کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے حالات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔‘ یاد رہے سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک میں مسجد نبوی الشریف اور حرم مکی میں لوگوں کو افطاری کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر مخیر افراد کی جانب سے انتظام کیا جاتا ہے۔۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں