اسے کہتے ہیں عالمی لیڈر، وزیراعظم عمران خان کو ’مسلم مین آف دی ائیر‘کا اعزاز دیددیا گیا

دبئی (پی این آئی) اردن کے رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سنٹر نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سال 2020کا ” مین آف دی ایئر“ قرار دیدیا ہے ، عمران خان دنیا بھر میں بااثر مسلمانوں کی سنٹر کی طرف سے جاری لسٹ میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ، پاکستان کے وزیراعظم ٹوئٹر پر بھی ساڑھے 10ملین

فالوورز کیساتھ دنیا کے چھٹے معروف رہنما بن گئے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سنٹر کی طرف سے جاری کی گئی دنیا بھر کے 500مسلمانوں کی فہرست میں عمران خان کا نام بھی شامل ہے ۔اس ٹائٹل کے دونوں حقداران کا انتخاب کرنے والے قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر ایس عبداللہ نے کہاکہ” اگر 1992ءمیں 500مسلمانوں کے نام شائع ہوتے ، میں اس وقت چیف ایڈیٹر ہوتا، میں عمران خان کواس کی کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے مسلمان مین آف دی ایئر کیلئے نامزد کرتاجب اس نے پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا۔ انتخاب کرنیوالے پروفیسر کاکہناتھاکہ انتخاب کے وقت کرائٹیریا صرف عمران خان کی کرکٹ نہیں تھی ،کینسر کے مریضوں کے لیے ہسپتال اور تحقیق کے لیے عمران خان کی کامیاب چندہ مہم سے بھی وہ متاثر ہیں، عمران خان کی پڑوسی مالک انڈیا کیساتھ امن کی بھی خواہش تھی جس نے انہیں یہ اعزاز دلایا۔عمرا ن خان کو یہ اعزاز ملنے پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنے آفیشل ہینڈل پر بتایا کہ اردن کے رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سنٹر نے وزیراعظم عمران خان کو حالیہ فہرست میں ’مین آف دی ایئر‘چنا ، عمران خان نے پڑوسی ملک انڈیا کیساتھ امن کی خواہش کی تھی جس کی وجہ سے انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق عمران خان کا یہ کریڈٹ ہے کہ اگست 2018ءمیں وزارت عظمیٰ کاچارج سنبھالتے ہی انہوں نے یہ واضح کیا کہ ان کی ترجیحات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قیام امن کے لیے انڈیا کیساتھ کام کریں، وہ تجارت اور مسئلہ کشمیر کے حل سے تعلقات کو معمول پر لاناچاہتے ہیں، اس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔ان کی مختلف مقامات پر مصروفیات، سادگی یا پھر ان کے موقف کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک رہنماؤں میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر بھی سرچ ہوتے رہے۔سنٹر نے امریکی کانگریس کی خاتون راشدہ طلیب کو مسلم ویمن آف دی ایئر2020 قراردیا، وہ پہلی فلسطینی امریکی خاتون اور جوائنٹ فرسٹ مسلم خاتون ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں