اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 13 لاکھ 88 ہزار 668 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 603 کی حالت تشویش ناک ہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 99 ہزار 994 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 26 ہزار 753 ہو گئیں۔جبکہ 4
لاکھ 84 ہزار 573 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریضوں کی بلکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 64 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 14 ہزار 211 ہو گئی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 5 لاکھ 49 ہزار 327 افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38 ہزار 820 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 255 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 60 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 21 ہزار 67 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 62 ہزار 488 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 15 ہزار 729 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 43 ہزار 303 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 495 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 32 ہزار 210 ہو گئے۔چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 3 ہزار 342 ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 295 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 107 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 93 ہزار 873 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 683 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز کی تعداد 74 ہزار 877 ہو گئی۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 170 ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 102 ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 73 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 369 ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 996 ہو گئی، جبکہ اموات کی تعداد 107 ہو چکی ہے۔ملک میں 4 ہزار 464 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 425 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں