پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 11 ہلاکتیں مرنے والوں کی تعداد 107 ،متاثر ہ افراد کی تعداد پانچ ہزار نو سو 88ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 107 پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو سو 72 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار نو سو 88

ہے، جن میں سے ایک ہزار چار سو 46 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز میں سے دو ہزار نو سو 45 پنجاب سے، ایک ہزار پانچ سو 18 سندھ، آٹھ سو 65 خیبر پختونخواہ، بلوچستان سے دو سو 40، گلگت بلتستان سے دو سو 34، اسلام آباد سے ایک سو 40 اور پاکساتان کے زیر انتظام کشمیر سے 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ میں اعداوشمار کی بنیاد پر یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان میں میں کورونا کے پھیلنے کی رفتار دنیا کے زیادہ متاثرہ ممالک سے کم ہے گو کہ رپورٹ میں اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔تاہم ماہرین کے مطابق اس کی وجہ کم ٹیسٹ اور کم کیسز رپورٹ ہونا ہو سکتا ہے۔اس ہفتے جاری ہونے والی ڈبلیو ایچ او کی اپ ڈیٹ رپورٹ میں پاکستان کا کورونا سے متاثرہ چین، ایران، اٹلی، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، جاپان اور سری لنکا سے موازنہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 46 دنوں میں پاکستان کے روزانہ نئے کورونا کیسز ایران، اٹلی اور کوریا کے مقابلے میں بہت کم پائے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں