بھارت کا پاکستان پر کورونا حملوں کا الزام ، پاک فوج بھی میدان میں آگئی ، منہ توڑ جواب دیدیا

راولپنڈی (پی این آئی)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی اداروں کے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بےبنیاد ہیں۔ ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات بھی بےبنیاد ہیں۔ بھارتی 15 کور کے کمانڈر کا انٹرویو حقائق کے منافی ہے، بھارتی لیڈرشپ کو اپنے اندرونی

مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ اپریل کو برطانوی نشریاتی ادارے کو بھارتی 15 کور کے کمانڈر کا انٹرویو حقائق کے منافی ہے۔بھارت کے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بےبنیاد ہیں۔ بھارتی الزامات کا مقصد 5 اگست 2019ء کے واقعات سے اندرونی و بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔بھارتی لیڈرشپ کو اپنے اندرونی معاملات اور اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کو مقبوضہ کشمیر میں داخل کرانے کا الزام من گھڑت ہے۔ پاکستان نے یواین مبصرگروپ کو ہر جگہ جانے کی آزادی دے رکھی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حکومت گزشتہ سال اگست کے غیر منصفانہ اقدامات کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں مکمل ناکامی پر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے بھارت واضح حکمت عملی مرتب کرنے میں ناکام رہا ہے۔ بھارتی حکومت کو چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے باب کو بند کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close