آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سےملاقات،کورونا کے حوالےسے حکمت عملی پر اہم فیصلے

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی

اور داخلی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ کورونا سے ملک میں پیداہونے والی صورتحال اور اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں تعینات فوج اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ذرائع کے مطابق کوروناسے نمٹنے کے لیے امداد اور ریلیف کی وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت اور آزادکشمیر میں تقسیم پربھی بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعظم کو بھارت کی جانب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری جارحیت پر بریفنگ دی گئی جبکہ ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور پاک فوج کی جوابی کارروائی سےآگاہ کیا گیا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج تعینات ہے جبکہ مہلک وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close