لاک ڈائون میں مزید توسیع ہو گی یا نہیں؟وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلہ ہو گیا

لاہور(پی این آئی)قومی رابطہ کمیٹی نے لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا، لاک ڈاؤن میں توسیع کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، اجلاس میں تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں

چاروں وزراء اعلیٰ نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک بھر کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی آگاہی مہم کو مزید مئوثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں تمام وزراء اعلیٰ نے لاک ڈاؤن سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق اپنی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے وفاقی حکومتی سندھ کی تجاویزکو دیکھ کرلیں۔اسی طرح قومی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متعلق مشترکہ فیصلوں پر اتفاق کیا۔بتایا گیا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل کھولا جائے گا۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کردیا جائے گا۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5374 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 2 ہزار 594، سندھ میں ایک ہزار 411، خیبر پختونخوا میں 744، بلوچستان میں 224 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 51 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 49 فیصد مقامی طور پر پھیلے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق اب تک ایک ہزار 95 مریض ملک بھر میں صحت یاب ہو چکے ہیں اور 93 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 24 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر کے 587 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز میں مریضوں کا علاج جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close