پاکستان میں کورونا کے 336 نئے کیسز، سات ہلاکتیں

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حکام کے مطابق سات ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس سے مجموعی طور اموات کی تعداد 93 ہوگئی، جبکہ 44 کی حالت نازک بتائی جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اب تک 5 ہزار 374 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ صحت

یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 95 ہے۔صوبہ سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 411 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 389 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 28 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور یہ تعداد دوسرے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے 744 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں 25 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 131 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے 230 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ صوبے میں وائرس سے صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے جب کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہے۔گلگت بلتستان میں 224 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ علاقے میں 125 افراد صحت یاب اور تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 119 ہے جن میں سے 13 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ ایک ہلاکت ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں