کنٹرول لائن پر شہری آبادی بھارتی گولہ باری کی زد میں، بچہ شہید 4 شہری زخمی ہوگئے

راولپنڈی(پی این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے خلاف ورزیاں کیں جن میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے

میں ایک بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بروہ ڈھڈنیال رکھ چکری اور چری کوٹ سیکٹر پر بلاا شتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ محمد حسیب شہید اور خاتون سمیت 4 شہیر زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ محمد حسیب ڈھنڈنیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہوا جب کہ بروہ، رکھ چکری، چری کوٹ سیکٹر پر ایک خاتون،72 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری شدید زخمی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں