مشکل وقت میں عمران خان نے خود کو عالمی لیڈر ثابت کر دیا، کورونا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کوشاندار تجویز کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے ترقی پذیر ممالک کیلئے ریلیف پیکج دینے کی اپیل کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک معیشت بحران اور کورونا دونوں سے نمٹ رہے ہیں، جبکہ ترقی پذیر ممالک کو ایک طرف کورونا اور دوسری جانب بھوک سے لوگوں کے مرنے کی فکر ہے،

ترقی یافتہ ٹریلین ڈالرز کے پیکج دے رہے، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ صحت پر خرچ کرسکیں۔انہوں نے عالمی برادری سے اپنے مختصر خطاب کے دوران پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا ہے۔ عالمی برادری سے کورونا کے غیر معمولی چیلنج پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ کورونا وائرس سے متعلق ترقی پذیر ممالک کا ایک ردعمل ہے۔ترقی پذیر ملکوں میں وسائل کی کمی ہے۔ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ صحت پر خرچ کرسکیں۔ ترقی یافتہ ممالک کا کورونا وائرس سے نمٹنا اور معیشت کو سنبھالنا ہے، ترقی یافتہ ممالک اپنے عوام کیلئے بڑے پیکجز کا اعلان کررہے ہیں۔ جرمنی ، جاپان نے ٹریلین ڈالرز کے پیکج دیے ہیں۔ امریکا اپنے عوام کیلئے 2.2 ٹریلین ڈالر کا پیکیج دے رہا ہے۔اس کے برعکس ترقی پذیرملکوں میں لاک ڈاون کی وجہ سے بھوک کے مسائل سے بھی نمٹن اہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے لیکن ہم نے کورونا وائرس ریلیف پیکج میں 8 ارب ڈالر قائم کیا ہے۔ جو مسئلہ پاکستان کو درپیش ہے وہی مسئلہ ترقی پذیر ملکوں کو بھی ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو یہ فکر ہے کہ کورونا سے لوگوں کو بچائیں گے تو کہیں لوگ بھوک سے نہ مرجائیں۔ ترقی پذیر ممالک کو ایک طرف کورونا وائرس سے لڑنے کی فکر ہے، جبکہ دوسری طرف فکر ہے کہ کہیں لوگ بھوک سے نہ مرجائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close