دیکھنا میں ایک دن جیت جائوں گا، عمران خان کا کہا سچ ثابت ہوا، سالوں پہلے کیا دعویٰ کیا تھا جو پورا کرکے دکھا دیا؟ برطانوی مبصر کا انکشاف

لاہور (پی این آئی ) انگلینڈ کے سابق کپتان اور مشہور مبصر مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ میں چھ سال پہلے اسلام آباد آیا تھا اور عمران خان کا انٹر ویو کیا تھا عمران خان نے اسی وقت بتادیا تھا کہ میں ایک دن جیت جاوں گا۔یہ طویل نشست تقریباََ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی اور انھوں نے مجھ سے آخری الفاظ یہ کہے تھے ’’ایک

دن میں جیت جاؤں گا‘‘ اور وہ واقعی جیت گئے۔پی سی بی کو دیئے گئے انٹڑ ویو میں 52 سالہ ایتھرٹن نے کہا کہ ہم نے ان کے سیاسی نظریات پر بات کی اور وزیر اعظم بننے سے متعلق ان کے بہت سارے خواب اور امیدوں پر تبادلہ خیال ہوا،انہوں نے کہا کہ دراصل میں 2000ء کے دورہ پاکستان کے بعد یہاں واپس نہیں آیا ،اس کے بعد میں 15-2014ء میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے قبل ان پر ایک دستاویزی فلم کے لئے پاکستان آیا تھا ۔ہم اسلام آباد گئے اور خیبرپختونخواہ کو جانے والی سڑک پر کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا اورپھر شمالی علاقہ جات اور کشمیر بھی گئے، اس کے بعد ہم نے ان کے گھر میں ایک طویل نشست کی جہاں میں نے ان کا انٹرویو بھی کیا۔ایتھرٹن نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سے کمنٹری کا حصہ ہوں، لہٰذا میں جتنا عرصہ کھیلا تقریباََ اتنی ہی دیر سے یہ کام کررہا ہوں۔میں نے انگلینڈ میں جن لوگوں کے ساتھ کام کیاا س پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں ، اور ہم یہ کام جاری بھی رکھیں گے، ہم بہترین وسائل کے ساتھ کھیل کی شاندار کوریج کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ ہمیں پاکستان جیسے مقامات پر جانے کی اجازت دیتے ہیں جہاں ہم عمران خان اور کرکٹ کی بحالی جیسی دستاویزی فلمیں تیار کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close