خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق کی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی اندرونی کہانی کی تفصیلات جانئیے

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی مسلم لیگ ق کےرہنما چوہدری پرویز الہی سےملاقات کے بارے میں باخبر حلقے دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ کوئی اچانک ملاقات نہیں تھی بلکہ ایک طے شدہ ملاقات تھی جس کا ایک خاص ایجنڈا تھا۔یہ ملاقات تین

گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں گلے شکوے بھی دور کیے گئے۔ملاقات کے لیے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رہائش گاہ پر آئے، جہاں انہوں نے چوہدری پرویز الہٰی سے تین گھنٹے ملاقات تک طویل ملاقات کی۔سیاسی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور ق لیگ میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں، یہ ملاقات مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اجازت سے ہوئی، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سعد رفیق نے شہباز شریف کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ آپ نے شیر بن کر حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، اوپر سے دباؤ کے باوجود حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر عمل بھی کرایا۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیاسی نظریے اپنی جگہ، سیاسی رواداری کو قائم رکھنا چاہیے۔ ہم نے تو پروڈکشن آرڈر جاری کیے لیکن مونس الہٰی کے معاملے پر آپ کے دور حکومت میں ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔جس پر سعد رفیق نے کہا کہ غلطیاں اور کوتاہیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن ملاقاتوں سے یہ دور بھی ہو جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق خواجہ برادران اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی۔چینی اور آٹے بحران کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کا نام آنے کے بعد یہ ملاقات اہمیت رکھتی ہے۔بعد میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات میں سیاسی جوڑ توڑ پر نہ کوئی بات ہوئی نہ ان کے پاس مینڈیٹ تھا۔ ۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close