کورونا وائرس سےدنیا کے 209 ممالک متاثر، تین لاکھ سے زائد افراد صحتیاب صحت یاب مریضوں میں چین کا پہلا اور پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس سے اب تک 14 لاکھ31ہزار 700 سے زائدافراد متاثر اور 80 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ تین لاکھ سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس عالمی وبا سے سب سے پہلے انتہائی متاثر ہونے والا ملک چین ہے جہاں کورونا سے متاثر 81 ہزار 802 افراد میں سے 77,279

صحت مند ہوچکے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔دوسرے نمبر پر یورپی ملک اسپین ہے جہاں متاثر ہونے والے 141,942 میں سے 43,208 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یورپ کا دوسرا ملک جرمنی کورونا وائرس کے 107,663 مریضوں میں سے 36,081 کو صحت یاب کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔ ایران میں وائرس کے 62,589 مریضوں میں سے 27,039 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ اٹلی میں وائرس کے 135,586 مریضوں میں سے 24,392 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا ان دنوں امریکا میں تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں اس خطرناک مرض سے 400,546 متاثر ہوچکے ہیں۔ ان مریضوں میں سے 21,711 کو صحتیاب کرکے امریکا کورونا وائرس پر قابو پانے کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔فرانس میں وائرس کے 109,069 متاثرین میں سے 19,337 صحتمند ہوچکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 22,328 مریضوں میں سے 8,704، ساؤتھ کوریا میں 10,384 میں سے 6,776، بیلجیئم میں 22,194 مریضوں میں سے 4,157 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کو صحتیاب کرنے کی کوششوں میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے جہاں 4,072 مریضوں میں سے 467 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں 468 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد پاکستان سے زیادہ 5,360 ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close