آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس، پاک فوج نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انشاء اللہ! آزمائش کی گھڑی میں مضبوط قوم بن کرنکلیں گے، اس وباء سے نمٹنے کیلئے ہرشہری کا کرداراہم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز

کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں کورکمانڈرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی بیرونی چیلنجز سمیت جیواسٹریٹجک، علاقائی اور قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا بھی خاص طور پرجائزہ لیا گیا۔ سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے ملک بھرمیں پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ اس وباء سے نمٹنے کیلئے ہرشہری کا کرداراہم ہے۔ انشاء اللہ، مشکل کی اس گھڑی میں مزید مضبوط قوم بن کرنکلیں گے۔ انہوں نے تمام کورکمانڈرزکو ہدایت کی ہے کہ سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے ضروری وسائل کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں