کورونا وائرس ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 577 کیسز رپورٹ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 864 اور 54اموات

اسلام آباد(پی این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 577 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3 ہزار 864 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کل

اموات کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے سندھ اور خیبر پختون خوا میں17، 17، پنجاب میں 15، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والےکل 3 ہزار 864 کیسز میں سے پنجاب میں 1ہزار 918، سندھ میں 932، خیبر پختون خوا میں 500، گلگت بلتستان میں 211، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں 83 اور آزاد جموں و کشمیر میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 429 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں اس وائرس کے 59 فیصد کیسز باہر سے آئے لوگوں کے ہیں۔کراچی میں ایک اور فرنٹ لائن ہیروکورونا سے جنگ میں جان کی بازی ہار گیا، ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے خود شکار ہوئے اور دنیا سے چلے گئے۔ڈاکٹر عبدالقادر کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ڈاکٹر عبدالقادر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے، پمز اسپتال میں 24 دن تک وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج رہنے والی مریضہ جان کی بازی ہار گئی، خاتون 12مارچ کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close