کورونا وائرس، گذشتہ ہفتہ سپر پاورامریکہ کے لیے تباہی اوربربادی لے کرآیا، 9 ہزار سے زائد ہلاکتیں

جنیوا (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت کی اعدو شمار کے مطابق عالمی وباء کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 69 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں لیکن سپر پاور امریکا کے لیے گذشتہ ہفتہ وائرس کی پیدا کر دہ تباہی کی وجہ سے اور نئے انتہائی مشکلات کا شکار رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اب

تک امریکہ میں9 ہزار 620ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے تقریباً 5 ہزار لوگ گذشتہ ہفتے جان سے گئے، دوسری جانب امریکہ میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔امریکہ کی بڑی ریاست نیویارک، مشی گن اور لوئزیانا میں شہری مسلسل مر ر ہے ہیں اور امریکی حکام اس صورتحال کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔امریکہ کے سرجن جنرل جیروم ایڈمز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال ہمارے لیےدوسری جنگ عظیم میں پرل ہاربر اور1002 میں نائن الیون جیسی تباہی کی طرح سے ہے جب امریکہ کو اپنی سلامتی داؤ پر لگتی نظر آنے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close