ان دیکھے دشمن کا وار جاری،ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے397 نئے کیسز رپورٹ،50 اموات کی تصدیق

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں اب تک اس بیماری سے 50 اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے۔پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہےسرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس

کے بعد متاثرین کی کل تعداد تین ہزار 277 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان کا صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 493 ہے جب کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد 881 ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا سب سے پہلا کیس ساحلی شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔ملک میں اب تک اس بیماری کا شکار ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 257 ہو گئی ہے جب کہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افرد کی تعداد بڑھ کر 405 ہو گئی ہے جب کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو اب 210 تک پہنچ گئے ہیں۔بلوچستان کے مختلف شہروں میں 191 جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 82 ہے۔پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کل 15 کسیز سامنے آئے ہیں، ایک مریض صحت یاب ہوا ہے جب کہ کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر ہنگامی امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے جمعے کو پاکستان کے وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close