کورونا وائرس دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا، پاکستانیوں کو بری خبر سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ سمیت پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اگر دنیا کو دیکھا جائے تو ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، ہمارے ہاں 87 فیصد کیسز

بڑھے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کیے ہیں، اگر ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھائی جائے تو شاید بہت زیادہ کیسز ظاہر ہوں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور کورونا کے پھلائو کو کم کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا سب سے پہلا مریض کراچی میں 26 فروری کو سامنے آیا تھا جو ایران سے پاکستان پہنچا تھا۔ 26 فروری کے بعد سے پاکستان میں متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب یومیہ تقریباً 150 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ اوسطاً یومیہ 5 ہلاکتیں بھی ہورہی ہیں۔اس سلسلے میں سندھ حکومت نے سب سے پہلے صوبے بھر میں لاک ڈائون کیا اور لوگوں سے گھروں میں رہنے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی گئی تاہم عوام کی جانب سے مسلسل حکومتی ہدایات کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ نئے آنے والے تمام کیسز مقامی طور پر منتقل ہورہے ہیں۔حکومت نے موجودہ لاک ڈائون کو 14 اپریل تک بڑھادیا ہے تاہم جب تک لوگ حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے اس وبا پر قابو نہیں پایا جاسکے گا۔حکومت نے علماءکی مشاورت سے نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات پر پابندی بھی عائد کررکھی ہے تاہم آج بھی کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مشتعل افراد نے مسجد میں داخل ہونے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں پر ہی حملہ کردیا حالانکہ تمام مکاتب فکر کے علماءکہہ چکے ہیں کہ موجود صورتحال میں گھروں میں ہی نماز ادا کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ سمیت پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں