پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرنا ہے یا نہیں ، وزیراعظم نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل گئی، فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کیا جائے گا، اجازت وزیراعظم کی جانب سے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی ائیر لائنز کو جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دیدی۔ وزیر خارجہ اور وزیر امور ہوابازی

کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعظم عمران خان نے پروازوں کی بحالی کی منظوری دی۔پہلے مرحلے میں محدود تعداد میں مسافروں کو واپس لایا جائے گا تا کہ این آئی ایچ کی صلاحیت کے مطابق مربوط ٹیسٹنگ کی جا سکے۔ پہلے مرحلے میں کینیڈا اور برطانیہ کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی۔ ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن 03 اپریل سے بحال ہو گا۔ برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 04 اپریل سے شروع ہو گا۔فلائٹ آپریشن بندش کے دوران متاثرہ مسافروں کو ترجیح دی جائے گی۔تمام پروازیں واپس صرف اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گی۔ پروازیں اترنے کے بعد لائونج میں تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں تمام مسافروں کو چھ گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹلوں میں رکھا جائے گا جو مسافروں کلیئر ہوں گے ان کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔ پی آئی اے تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرے گی۔تمام طیاروں میں مکمل طور پر ڈس انفیکشن کی جائے گی۔ پی آئی اے اپنے عملے کی حفاظتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی امور پر سختی سے عمل پیرا ہے ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ احتیاط کے پیش نظر پی آئی اے ویب سائٹ سے گھر رہ کر شفاف طریقے سے خریداری کو ترجیح دیں ۔تمام مسافروں سے التماس ہے کی سفر سے پہلے ماسک پہن کر آئیں، اس کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close