کورونا وائرس کا خوف،دنیا بھر کے ممالک حج انتظامات کے سلسلے میں ابھی حتمی معاہدے نہ کریں۔سعودی وزارت نے واضع اعلان کر دیا

سعودی عرب (پی این آئی ) ڈاکٹر صالح بنتن نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے منظر نامہ صاف ہونے تک حج اور عمرے کے انتظامات کے سلسلے میں انتظار کریں۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کورونا وائرس کی

وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث مسلمانوں سے حج کی تیاریاں موخر کرنے کا کہا ہے۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرصالح بن طاہر بنتن نے سرکاری ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ سعودی عرب حج اور عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سعودی حکومت ان کو کسی بھی وقت آنے کی اجازت دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا جب ویزا سروسز بند کی گئی تو اس وقت سعودی عرب میں پانچ لاکھ عمرہ زائرین موجود تھے اور ہمارے تمام اداروں نے ملکر ان لوگوں کو اپنے وطن واپس پہنچانے میں مدد کی۔کورونا وائرس سے متاثر تمام مریضوں اور وہ بھی جن کے متاثر ہونے کا شبہ تھا ان تمام افراد کا علاج مفت کیا گیا،چاہے وہ شہری ہر ہو غیر ملکی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام مسلم ممالک سے درخواست کی ہے کہ فی الحال حج معاہدے نہ کریں یہاں تک کہ صورتحال واضح ہو جائے۔سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے اس بات کا خیال رکھا کے ان تمام افراد کو جنہوں نے عمرہ پیکیج کی ادائیگی کردی تھی اور کورونا وائرس کے سبب اس کی ۔سعادت سے محروم رہ گئے انہیں ان کی رقم واپس کی جائے گی اس معاملہ کی آن لائن کنفرمیشن کی گئی۔۔وزیر حج نے کہا کہ سعودی عرب پروازوں پر پابندی کے باعث وطن واپس نہ جاسکنے والے 1200 عمرہ زائرین کی میزبانی کررہا ہے۔ڈاکٹر صالح بنتن نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر سعودی نیوز چینل سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ ایسے تمام عمرہ زائرین کو ان کے پیسے واپس کردیے ہیں جنہوں نے عمرہ ویزا حاصل کرلیا تھا لیکن عمرہ نہیں کرسکے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close