لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ۔۔پاکستان کا وہ علاقہ جو کورونا وائرس سے کلئیر قرار دیدیا گیا

پشاور(پی این آئی ) پشاورکا علاقہ حیات آباد کورونا وائرس سے کلیئر قرار،لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز تھری کو کورونا وائرس بڑھنےکی وجہ سے لاک ڈاؤن کر دیا تھا ۔ دس روز قبل قرنطینہ کئے گئے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ جبکہ لاک ڈاؤن بھی ہٹا لیا گیا ہے۔ لاک

ڈاؤن ہٹانے کی تصدیق صحافی جمشید بگوان نے بھی کر دی ہے۔کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے بعد اسلام آباد کے ملحقہ علاقے سمیت خیبر پختونخوا کے علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیاہے، تاہم اب ان میں سے ایک علاقے سے لاک ڈاون ہٹا دیا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ہی ایک علاقے دیر پائیں میں ایک خاتون کی غلط بیانی کے باعث پورا گاؤں سیل کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ 25 مارچ کو کورونا وائرس کی شکار ہو کر انتقال کرنے والی خاتون 15 مارچ کو سعودی عرب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آئی تھی۔ واپس آنےکے بعد گاؤں میں بڑی دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ داماد کی سیاسی وابستگی کے باعث کئی اہم شخصیات بھی گھر آتی رہیں۔ اور خاتون کالوگوں کے ساتھ میل جول بھی رہا۔ تاہم خاتون کو دل کی تکلیف ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں علامات دیکھ کر ڈاکٹر کو شک ہوا کہ خاتون کوروناوائرس کا شکار ہے۔ تاہم ڈاکٹر کے ٹریول ہسٹری پوچھنے پر رشتہ داروں نے غلط بیانی کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سفری ہسٹری نہیں ہے۔ ڈاکٹر نے ٹریول ہسٹری نہ ہونے پر خاتون کا علاج ایک عام مریض کی طرح کیا ، تاہم حالت مزید خراب ہونے پر ڈاکٹرز نے خاتون کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا۔ پشاورکا علاقہ حیات آباد کورونا وائرس سے کلیئر قرار،لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close