کورونا وائرس کیخلاف جنگ، کس کی کارکردگی سب سے زیادہ اچھی ہے؟ عوام نے تازہ ترین سروے میں حیران کن فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) روشن پاکستان کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایک سروے کرایا گیا ہے جس میں عوام کی اکثریت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا ہے۔روشن پاکستان کی جانب سے ٹیلیفون پر 26 سے 29 مارچ کے دوران سروے کیا گیا ہے ۔ سروے

میں شریک 68 فیصد لوگوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا ہے۔ کارکردگی کے اعتبار سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان دوسرے نمبر پر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی پر 57 فیصد لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں کارکردگی کو 52 فیصد جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی کو 46 فیصد لوگوں نے سراہا ہے۔ سروے میں شریک اکثر افراد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کارکردگی کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں