وزیراعظم کا خدشہ درست ثابت ہوا۔۔ لاک ڈائون پاکستانیوں کو مہنگا پڑ گیا،تشویشناک تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں لاک ڈائون غریب طبقہ کیلئے کڑا امتحان بن گیا۔ یومیہ اجرت کمانے والے لاکھوں افراد متاثر، راشن کی تقسیم کے حکومتی اقدامات میں تاخیر سے غریب گھرانوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہری خطرناک وائرس کے خطرات کو بالائے طاق رکھ کر سڑکوں پر مارے

مارے پھر رہے ہیں۔صرف ایک وائرس نے پوری دنیا کا نظام ہی بدل ڈالا، اچھے بھلے یومیہ اجرت کماتے لوگ گھروں میں محصور ہوئے تو کھانے پینے کے بھی لالے پڑ گئے، ایک شخص کاکہناتھا کہ اس کے سات بچے ہیں، جہاں کام پر جاتے ہیں، لوگ جواب دے دیتے ہیں کہ لاک ڈائون کی وجہ سے کام نہیں کرواسکتے، بعد میں کریں گے، گھر میں بچوں کو کھلانے کیلئے کچھ نہیں۔ایک خاتون نے بتایا کہ وہ ایک فیکٹری میں پانچ سو روپے دیہاڑی پر کام کرتی تھی لیکن کئی دنوں سے فیکٹری بند ہے، کام بند ہونے کی وجہ سے اس کے پاس بچوں کو کچھ کھلانے پلانے کیلئے نہیں۔ اسی طرح کئی دیگر لوگوں نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں شہری کرونا کے خوف کو ایک طرف رکھ کر بیوی بچوں کی بھوک مٹانے کیلئے سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں۔حکومتی امداد نہ ملی تو شہری فلاحی اداروں کی جانب دیکھنے لگے مگر یہ کافی نہیں۔ مخیر حضرات کی جانب سے مختلف مقامات پر راشن تقسیم بھی کیا جا رہا ہے مگر لاکھوں متاثرین کیلئے حکومتی اقدامات اب ناگزیر ہوچکے ہیں۔یادرہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے یہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ لوگوں کو گھر وں میں جا کر کھانا فراہم نہیں کرسکتے، لاک ڈائون کی وجہ سے نچلا طبقہ پس جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close