کورونا وائرس، چین حکومت کی جانب سے مسلسل طبی آلات کی شکل میں امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری

پاکستان میں کورونا وائرس جیسی بین الاقوامی وبا پر قابو پانے کے لیے چین حکومت کی جانب سے مسلسل طبی آلات کی شکل میں امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چین کے کنمنگ ایئر پورٹ سے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کر آج پانچویں کارگو فلائٹ کراچی پہنچی۔ چین کی وائی ٹی او کارگو

ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 نے آج صبح 9 بجکر 25 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو ہوائی جہاز ہے۔ امدادی سامان لے کر یہی کارگو فلائٹ 28، 27، 25، اور 23 مارچ کو بھی کراچی آئی۔ 27 مارچ کو طبی سامان لانے اس چینی جہاز کا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استقبال کیا۔ چینی حکومت اب کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیج چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close