باقی دنیا بعد میں سب سے پہلے پاکستان کو اس وبا سے چھٹکارا دلوائیں گے

,اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ چین ہر طرح سے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے چینی سفیر کی سربراہی میں چینی ماہرین صحت کی ایک ٹیم نے قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا تاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے چین

کے تجربات کو شئیر کیا جا سکے۔قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجرجنرل عامر اکرام نے چائنیز ہیلتھ ٹیم کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور اس کے پھیلا کو روکنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے چینی وفد کا کرونا وائرس کو کنٹرول کے لیے پاکستان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے مشکلات کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا اور چین نے نہ صرف اپنے ملک میں وائرس کو بہت اچھے طریقے سے کنٹرول کیا بلکہ باقی ممالک کو بھی اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے مدد فراہم کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ قومی ادارہ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سربراہی میں کورونا کے لیے قومی رسپانس اور منیجمنٹ کی سرگرمیوں کو مربوط کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے ایک بار پھر دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ پاکستان کے دوست ہیں اور وہ مشکل وقت میں ہر صورتحال کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کے لیے دستیاب ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان چین کے لیے پہلے نمبر کی ترجیح ہے اور دونوں ممالک ہر موسم کے دوست ہیں۔ چین پاکستان کے لیے ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔قومی ادارہ صحت کی تکنیکی ٹیم نے چینی ماہرین سے ملاقات کی اور بیماری کو قابو کرنے کے حوالے سے ہیلتھ ٹیم کی ماہرانہ رائے بھی لی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close