قوم متحد رہے، جلد کونسی بڑی خوشخبری ملنے والی ہے؟ حکومت نے غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم متحد رہے، جلد آزمائش سے نکل جائیں گے، حکومت کی ساری توجہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے پر ہے، ارکان اسمبلی یوٹیلیٹی اسٹورز سے راشن سپلائی پرتوجہ مرکوز رکھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور

کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں کورونا وائرس اور لوگوں ریلیف دینے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو صوبوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ ’’احساس پروگرام‘‘ کے تحت تقسیم ہونے والی امداد کی نگرانی بھی کریں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ارکان اسمبلی یوٹیلیٹی اسٹورز سے راشن سپلائی پرتوجہ مرکوز رکھیں۔مستحقین تک اشیاء کی بر وقت فراہمی اولین ترجیح ہے۔قوم متحد رہے، جلد آزمائش سے نکل جائیں گے، حکومت کی ساری توجہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے کہی بات مان لیں، پھر نرمی نہیں سختی ہوگی۔ دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1526ہوگئی ہے، ان میں 857 کیسز ایران سے آئے ہیں۔قرنطینہ سینٹرز میں 4ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔پنجاب 558، سندھ 481، خیبرپختونخواہ 188، بلوچستان138، گلگت116، اسلام آباد34 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک 13افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد میں ایک کا تعلق لوئر دیر اور ایک کا کراچی سے ہے۔11افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ پاکستان میں28 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close