پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد دستیاب حکومتی اعداد و شمار سے بہت زیادہ ہو سکتی ہے، ڈاکٹر عطا الرحمان کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی

کراچی(پی این آئی)باکسر عامر خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاون سے متاثرہ پاکستانیوں کی فلاح کیلئے چالیس ملین یعنی چار کروڑ روپے عطیہ کریں گے۔ عامر کا کہناتھا کہ عامر خان فاونڈیشن لاک ڈاون کے دوران غریبوں میں بنیادی ضرورت کی اشیا اور راشن تقسیم کرے گی۔انہوں

نے اسلام آباد میں موجود اپنی باکسنگ اکیڈمی کو قرنطینہ سنٹر بنانے کیلئے دینے کی بھی پیشکش کی ہے،انہوں نے کہا کہ “میں کورونا واءرس سے متاثرہ افراد کی صحتیابی کیلئے کوشاں حکومت پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہوں”انہوں نے کہا کیونکہ قرنطینہ میں رکھے گئے مریضوں کو الگ الگ رکھنا ضروری ہوتا ہے اس لئے ان کا خیال ہے کہ ان کی باکسنگ اکیڈمی کا جم اس حوالے سے بہترین جگہ ہوسکتی ہے۔اس سے قبل عامر خان برطانیہ میں موجود اپنا شادی ہال بھی برطانوی باشندوں کیلئے قرنطینہ سنٹر بنانے کیلئے پیش کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ بولٹن میں موجود اپنا ساٹھ ہزار مربع فٹ پر محیط شادی ہال قرنطینہ سنٹرز میں کمی کی اطلاعات پر پیش کرنے کو تیارہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں عالمی لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن نے کہا کہ وہ ہسپتالوں کی صورتحال اور بستر کی کمی جیسے مسائل سے آگاہ ہیں، اوراپنا چار منزلہ شادی ہال لوگوں کی مددکیلئے پیش کرنے کو تیارہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close