پاکستان میں کل ہلاکتیں 12 اور متاثرہ افراد کی تعداد 1419 ہوگئی،دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں

واشنگٹن(پی این آئی)عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے دنیا میں 27,365 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور597,258 متاثر ہوئے۔چوبیس گھنٹے میں ستانوے ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر ایک لاکھ تینتیس ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز

سامنے آئے ہیں جہاں 1,701 ہوگئی ہے جب کہ104,205 متاثر ہیں۔اٹلی میں چوبیس گھنٹے میں نو سو انیس افراد چل بسے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ چھیاسی ہزار سے زائد مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں اٹلی کا دوسرا نمبر ہے۔چین میں کورونا وائرس کے 81,394 مریض رہ گئے ہیں جب کہ3295 متاثر ہیں۔ کورونا کے پہلے مرکز ووہان کے داخلی راستوں کو2ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔چین میں مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور اب تک پچھتر ہزار کے قریب مریضوں نے بیماری سے نجات پالی ہے۔کورونا سے اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ پینسٹھ ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں۔جرمنی میں مریض 50 ہزار سے بڑھ گئے، فرانس میں دو ہزار کے قریب ہلاکتیں، بتیس ہزار سے زائد مریض، برطانیہ میں سات سو انسٹھ افراد چل بسے ہیں۔خلیجی ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد بتیس سو سے تجاوز کر گئی ہے۔سعودی عرب میں گیارہ سو سے زائد مریض ہیں جب کہ تین جاں بحق بھی ہوئے۔ مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لئے 24 گھنٹے کرفیو رہے گا، عراق میں چالیس افراد چل بسے، ایران میں تئیس سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے اور بتیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔یو اے ای کے اٹارنی جنرل نے احکامات جاری کیے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے حفاظتی اقدمات کی خلاف ورزی پر 22 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔غیرضروری گھر سے نکلنے والوں پر 90ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ماسک نہ پہننے اور مناسب فاصلہ رکھنے میں ناکام افراد پر پینتالیس ہزارجرمانہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close