لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور، شہریوں کی جانب سے حکومتی ہدایات نہ ماننے پر بڑا فیصلہ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے اگلے ہفتے بڑے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا اور کورونا کے خطرے کے پیش نظر شہریوں سے
نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیارکی گئی ہے، پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ،صوبے میں لاک ڈاؤن کی صورت میں حکومت شہروں کو مختلف زونزمیں تقسیم کرے گی اور زونز کی تقسیم ٹاؤنز کی بنیاد پر ہو گی جبکہ زیادہ کیسز رپورٹ ہونیوالے زون کو مکمل سیل کیا جائے گا، شہری ایک زون سے دوسرے زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے،واضح رہے کہ پنجاب حکومت پہلے ہی ایسے علاقوں کو مکمل سیل کر رہی ہے جہاں زیادہ کیسز ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں