برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار

لندن (پی این آئی ) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی بڑی بڑی شخصیات کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔برطانوی وزیراعظم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا،برطانوی

وزیراعظم میں علامات پائی جا رہی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔بورس جانسن نے خود کو قرنطینہ کر دیا ہے تاہم وہ انتظامی امور دیکھتے رہیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک کے زریعے تمام معاملات جاری رکھوں گا۔اس سے قبل شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔شہزادہ چارلس میں کورونا کی تصدیق کے بعد شاہی خاندان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی تھی کیونکہ 71 سالہ شہزادے نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے دوران ہی صاحبزادوں شہزادے ولیم اور ہیری سے بھی ملاقات کی تھی ۔خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 115 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 578 ہو گئی جبکہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 11 ہزار سے زائد ہو گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جان بوجھ کر کھانسنا بھی جرم قرار دیدیا گیا، خود کو کورونا کا مریض ظاہر کر کے طبی عملے پر کھانسنے والے کو دو سال قید ہوگی۔ عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے پولیس کو نئے اختیارات مل گئے، لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے پر 60 پاونڈ جرمانہ ہوسکے گا۔ہر مرتبہ جرمانہ دوگنا بڑھتا جائے گا۔ اپنا کام کرنے والے محنت کش افراد کے لیے گرانٹ اسکیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔چانسلر رشی سونک نے کہا کہ اپنا کام کرنے والے کی ماہانہ تنخواہ کا 80 فیصد حکومت ادا کرے گی۔ ایسے ورکرز پر ڈھائی ہزار پونڈ کی حد لاگو ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close