اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی، وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ سندھ کی جانب سے اعلان کردہ فیصلہ پورے ملک کیلئے ہے، مساجد میں عوام کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں کیا گیا، مساجد
میں صرف عملہ ہی اذان اور نماز کی ادائیگی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کے فیصلے کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ فیصلہ صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ہے۔ یہ فیصلہ سندھ حکومت نے اکیلے نہیں کیا، بلکہ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات کیلئے عوام کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم مساجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ مساجد سے اذانیں بھی دی جائیں گی، جبکہ مساجد کا عملہ ہی نماز کی ادائیگی بھی کرے گا۔ یوں مساجد میں صرف 3 سے 5 لوگوں کو باجماعت نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے مزید کہا ہے کہ مسلم امہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات اٹھائے ہیں۔ تین روز سے مکہ مکرمہ اور مسجد اقصیٰ کو بند کردیا گیا ہے، ترکی، مصر، مراکش اور متعدد ممالک کی مساجد میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ لیکن پاکستان میں مساجد کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں