کورونا وائرس کا خطرہ، پاکستان کےکس شہر کوتمام اضلاع سے منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟

کوئٹہ (پی این آئی )بلوچستان کے چیف سیکریٹری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ کو ملک اور صوبے سے کے تمام اضلاع سے منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ چیف سیکریٹری کا کہناتھا کہ کوشش ہے کہ کوئٹہ سے کوئی باہر نہ جائے اور کوئی اندر بھی داخل نہ ہو ۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے انسدداد

کیلئے بلوچستان میں مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیاہے ، ہزار ہ ٹاؤن اور مری آباد کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، چیف سیکریٹری کا کہناتھا کہ دونوں علاقوں میں زائرین کی بڑی تعدا موجود ہے ، دونوں علاقوں کو سیل کر کے اسکریننگ کی جائے گی ، آٹھ مقامات کو فوری لاک ڈاؤ ن کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1102 پر جا پہنچی ہے جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 21 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں تعداد 417 تک جا پہنچی ہے ، پنجاب میں 323 ، بلوچستان میں 131 ، کے پی کے میں 121 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزادکشمیر میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close