چین(پی این آئی)چائنہ سے کوروناکاکوئی کیس پاکستان نہیں آیا۔ایران میں جب وائرس پھیلاتواس کے پاس اس سے نمٹنے کی اہلیت ہی نہیں تھی۔ایران پاکستانی زائرین کوتفتان کے بارڈرپرلے آیا۔ ان خیالات کااظہاروزیراعظم پاکستان عمران خان نے پارلیمانی رہنمائوں سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔ان کاکہناتھاکہ ہم نے9لاکھ لوگوں کی ایئرپورٹ پرسکریننگ کی ہے۔ اب تک ملک میں900لوگوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔153لوگوں میں مقامی طورپر وائرس کی تصدیق ہوئی۔صوبوں کے لاک ڈاؤن سے ڈرلگ رہاہے۔روزانہ کماکرکھانے والے کیا کریں گے؟ 25فیصدلوگ غریب کی لکیرسے نیچے ہیں۔گندم کی کٹائی متاثرہونے کاخدشہ ہے۔تعمیراتی صنعت بھی متاثرہوگی۔ٹرانسپورٹ بندہونے کے اثرات دیکھنے ہونگے۔کھانے پینے کی اشیاءکی ترسیل کے مسائل پیداہوں گے۔سندھ لاک ڈائون کے مسئلے پربہت آگے چلاگیا۔کل کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں مرکزاس حوالے سے اپنانقطہ نظررکھے گا۔اگرملک میں کرفیولگاناپڑے توہمیں مشاورت کے ساتھ تیاری کرنی چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں