(پی این آئی)حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر دو ہفتوں کیلئے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردیں۔اعلامیہ کے مطابق آج دوپہر بارہ
بجے سے کوئٹہ اور صوبے بھر میں شہریوں کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت، مذہبی و سماجی سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ تمام پبلک و نجی دفاتر بھی دو ہفتوں کیلئے بند رہیں گے، تاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق یہ احکامات آج 24مارچ کی دوپہر 12بجے سے 7اپریل کو دوپہر 12بجے تک نافذالعمل رہیں گے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں