حکومت کا شاندار معاشی ریلیف پیکج، 70لاکھ مزدوروں کو ماہانہ کتنے ہزار کی رقم دی جائیگی؟ شاندار تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا ۔وزیراعظم عمران خان نے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ایکسپورٹرز کے لیے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا گیا۔70 لاکھ مزدوروں کیلئے 3 ہزار روپے کا ماہانہ پیکج منظور کیا گیا۔جس کے تحت

70 لاکھ مزدور افراد کو تین ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لئے کل پیکیج کا اعلان کریں گے۔تعمیراتی انڈسٹری کے لیے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے ہوئے طبقے پر نظر رکھیں۔قبل ازیں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آج وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہو گا،پیٹرولیم اور پاور ڈویژن کے وزراء اور اعلی افسران اجلاس میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم کو آج وزیراعظم کو ریلیف دینے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ گھریلو، تجارتی اور صنعتوں کے لیے مختلف تجاویز تیار کی گئی ہیں۔بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھی جائیں گی جبکہ تمام تر تجاویز کو آج کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا کہ معاشی ٹیم بھی وزیراعظم کو ممکنہ اقتصادی ریلف پر بریفنگ دے گی۔جب کہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے تعمیراتی صنعتوں کو مراعات دیں گے، یہ صنعتیں لوگوں کو روزگار دیں گی، تاکہ لوگوں کی زندگیاں متاثر نہ ہوں، نچلے طبقات کی بہتری کیلئے معاشی پیکج بھی دیں گے، لاک ڈاؤن نہیں کریں گے کیونکہ یہاں غریب لوگ ہیں۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دیں گے، تاکہ لوگوں کو نوکریاں ملیں، لوگ کام کریں۔ اس کا اعلان منگل کو کریں گے۔ حکومت نچلے طبقات کی بہتری کیلئے معاشی پیکج کا اعلان کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close