کورونا وائرس، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ویڈیو لنک کےذریعےخصوصی کور کمانڈرز کا اجلاس

راولپنڈی(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ پاک فوج قومی خدمت اور تحفظ کی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ویڈیو لنک

کے ذریعے ہوا جس کا واحد ایجنڈا کورونا وائرس سے بچاؤ تھا۔کانفرنس میں کور کمانڈرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے متعلقہ کور ہیڈ کوارٹرز سے شرکت کی اور اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورت حال، اس سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے تمام جوانوں اور میڈیکل وسائل کو تیار رہنے اور مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار اور پر عزم قوم کو کوئی چیز بھی شکست نہیں دے سکتی، پاک فوج انشا اللہ قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے مقدس فریضے کے طور پر قوم کی خدمت اور تحفظ کے فرائض سر انجام دے گی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورنا وائرس کے کیسز کی تعداد تقریباً 800 تک جا پہنچی ہے اور پنجاب حکومت نے فوج کو طلب کرلیا ہے۔اس کے علاوہ سندھ حکومت نے 22 مارچ کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کردیا ہے جس کے تحت کسی بھی شہری کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی کام سے نکلنے کی صورت میں شہری کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا جس کا اندراج سیکیورٹی اہلکار کریں گے کہ آیا مذکورہ شہری کتنے دن میں، کتنی مرتبہ اور کس کام سے گھر سے باہر نکلا۔لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز اور کریانہ کی دکانیں کھلی رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں