بریکنگ نیوز! رات کے 12 بجے سندھ میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد(پی این آئی)آج رات 12بجے سندھ لاک ڈائون ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج رات 12بجے سندھ کو لاک ڈائون کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ نے سندھ کو 15دن کیلئے لاک ڈائون کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کا کہنا ہے کہ عوام کی زندگیاں اور صحت عزیز ہیں، عوام کی خاطر سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ کے علاوہ ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور کور ہیڈکوارٹرز کےنمائندےبھی شریک ہوئے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج شام کو ایک اہم علان آج کروں گا، یہ اعلان عوام کے حق میں کروں گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سخت فیصلہ کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے، ہمیں عوام کی صحت اور زندگیاں عزیز ہیں اور عوام کی صحت کی خاطر ہروہ فیصلہ کریں گےجو ضروری ہے، ہم آج ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں