کرونا وائرس عالمی وبا، وزیراعظم عمران خان نے امریکا سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پوری امت مسلمہ کے دلو ں کی ترجمانی کر دی، عالمی لیڈر ہونے کا ثبوت دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کی اپیل کردی، انسانی بنیادوں کورونا وائرس کے اختتام تک ایران سے پابندیاں اٹھائیں جائیں،ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصیبتوں کو سامنا ہے، بندشیں کورونا کے خلاف ایران کی

کوششوں کو متاثر کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر امریکی صدر سے اپیل کرتا ہوں کہ کرونا کے اختتام تک ایران سے پابندیاں اٹھائیں جائیں، ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصیبتوں کو سامنا ہے،بندشیں کرونا کے خلاف ایران کی کوششوں کو متاثر کر رہی ہیں،وباء سے نمٹنے کے لیے انسانیت کا متحد ہونا ضروری ہے۔واضح رہے کہ چین اور اٹلی کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ایران متاثر ہے اور اسے عالمی پابندیوں کی وجہ سے مہلک مرض پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس سے قبل ایران نے امریکہ سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کی بھی درخواست کی تھی جسے امریکہ نے مسترد کردیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close