پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کتنی بڑھ گئی؟ حکومت نے ہوشربا اعداد وشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد 646 ہوگئی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس پر ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے

بتایا کہ دنیا بھر میں 188 ممالک میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے 13 ہزار سے زائد لوگوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ 95 ہزار لوگ مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر کرونا وائرس کے 5 ہزار 649 مشتبہ کیسز ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں ایک ہزار 604 کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو بیرون ممالک سے سفر کرکے آئے ہیں یا ان کا کرونا وائرس کے کسی مریض سے رابطہ ہوا ہے، ان لوگوں کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 646 ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں 112 کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے152 کیسز پنجاب، 292 سندھ، 31 خیبر پختونخوا، 104 بلوچستان، 55 گلگت، اسلام آباد میں 11 اور آزاد جموں و کشمیر میں 01 ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کرونا وائرس کے اعداد و شمار دینے والی سرکاری ویب سائٹ covid.gov.pk کو اب ہر گھنٹے بعد ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close