اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی سیکریٹری خزانہ وقار مسعود نےنجی ٹی وی کے پروگرام میںکہا کہ حکومت نے معاشی پیکیج کے اعلان میں تاخیر کردی ہے یہ اعلان دو ہفتے قبل ہوجاناچاہئے تھا۔ یہ موجودہ حالات میں اللہ کی طرف سے مدد ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں بہت کم ہو چکی ہیں۔ تیل کی
قیمتوں کا فائدہ عوام تک منتقل ہونا چاہئے کیونکہ یہ نفع تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں کو حاصل ہورہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی نرخ میں30 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں40 روپے کمی کرنا ہوگی۔اس عمل کے بعدحکومت عوام کو665 ارب روپے کا ریلیف فراہم کرسکتی ہے اس کے نتیجے میں لوگوں کی قوت خرید بڑھے گی آمدنی بڑھے گی جبکہ حکومت کی آمدنی برقرار رہے گی اس میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی۔ وقار مسعود نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ سماجی فاصلوں سے ہی ممکن ہے بی آئی ایس ایف کے ذریعے عوام کو رقم منتقل کرکے ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے معیشت کے بحالی کے لئے اٹھائے اقدامات کے سلسلے میں مثبت اشارے دیئے ہیں عالمی اداروں سے بھی آپ کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد آرہی ہے جبکہ آپ کا درآمدی بل 10 ارب ڈالر تک کم ہونے والا ہے آ پ کو ہاٹ منی کے نکلنے کی بھی فکر لاحق نہیں ہونی چاہئے۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں