کرونا وائرس سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت نے فوج بلانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (پی این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے میں فوج بلانے کا باضابطہ فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فوج کو بلانے کیلئے باضابطہ درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، عثمان بزدار کا کہناتھا کہ مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں

گے ، عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد میں روز اضافہ ہوتا چلا جارہاہے اور اس وقت تک 629 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ پنجاب میں 137 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں دو روز کیلئے عوامی سیاحتی مقامات اور تمام شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس دوران دودھ ، کریانہ سٹورز ، بیکریاں ، میڈیکل سٹورز اور سبزی و پولٹری کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔عثمان بزدار نے گزشتہ روز عوام سے دو روز تک گھروں میں رہنے کی اپیل کی تھی ۔دوسری جانب بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوج کی مدد طلب کرلی ہے، بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے خط لکھ دیا، بلوچستان حکومت کے مطابق پاک فوج کو آرٹیکل 245کے اختیارات دیے جائیں گے اور صوبے بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close