کورونا کا خوف،پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لاک ڈاون کی تیاریاں مکمل

لاہور (پی این آئی)کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، پنجاب کے دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر نے تمام پانچوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لاک ڈاون کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ

ڈی سی لاہور نے شہر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاون کی تیاریوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ممکنہ لاک ڈاون کیلئے تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، انہوں نے کہا کہ آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔انہوں نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایسی وبا ہے جس پر سماجی فاصلے رکھ کر ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگلے دو روز کیلئے گھروں میں رہیں۔ اگلے دو روز کیلئے شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔ آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔تاہم عوام کی ضروریات کے پیش نظر میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ بیکریز ، ملک شاپس اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں سبزی منڈی وغیرہ کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند نہیں کیا جارہا، تاہم اگر کسی جگہ پر بغیر وجہ دکانیں بند کروائی جا رہی ہیں تو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کسی کی بغیر وجہ دکان بند نہیں کروائی جائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔ میوہسپتال میں داخل کوئی مریض بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو دوسرے مریضوں سے 500 سو گز کے فاصلے پر ٹھہرایا ہوا ہے، تاکہ پھیلنے کا خدشہ کا پیدا نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close