کھٹمنڈو (پی این آئی) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دنیا کے تمام ممالک میں افراتفری کا عالم ہے لیکن ایسے میں نیپال میں اس کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے اور وہ بھی صحتیاب ہو کر گھر جاچکا ہے۔امریکہ کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق نیپال کرونا وائرس کے حوالے سے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک
ہے، بہت کم ممالک ایسے ہیں جہاں کرونا وائرس کا صرف ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے اور نیپال میں بھی کرونا وائرس کا اب تک صرف ایک ہی کیس رپورٹ ہوا ہے اور وہ بھی صحتیاب ہو کر گھر کو جاچکا ہے۔دوسری جانب کرونا وائرس کا صرف ایک کیس رپورٹ ہونے کے باوجود نیپال نے 23 مارچ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپالی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک کے اندر لمبے روٹ پر چلنے والی گاڑیاں 23 مارچ سے تاحکم ثانی بند رہیں گی ، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے فراہم کی جانے والی غیر ضروری سروسز کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ 22 مارچ سے 31 مارچ تک ملک میں انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز بھی روک دیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں