کورونا وائرس کا خدشہ،آرمی چیف کا پاک فوج کواہم حکم جاری

راولپنڈی(پی این آئی) ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف آرف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے

طور پر سرانجام دیں گے۔بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ انفرادی طور پر اپنی حفاظت کرتا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے، اس لئے ہمیں انفرادی طور پربھی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن کام کرنا چاہیئے۔بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام کے نام پیغا م جاری کیا ہے کہ ہماری عوام کو چاہیئے کہ وہ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی پاسداری کریں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں ۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پاکستان کی فوج وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیں گے ۔ دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد519 ہو گئی ہے جبکہ 3افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔اسی سلسلے میں چیف آرف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیں گے۔بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ انفرادی طور پر اپنی حفاظت کرتا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے، اس لئے ہمیں انفرادی طور پربھی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن کام کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close