کورونا سے مرنے والا شہید ہو گا، پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر نے نئی بات کہہ دی، علماء میں بحث شروع

پشاور (پی این آئی) مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرونا وائرس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت اور طبی ماہرین کے مشوروں کےساتھ متفق ہیں۔ علماءکا کہنا ہے کہ وباءمیں جاں بحق افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں موجودہ حالات میں ہاتھ ملانے سے سلام

کرنا بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام علماءاور معاشرے کے تمام طبقات کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہت جلد صوبے اور پورے ملک سے کرونا وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا۔ جمعہ کو خیبر پختونخوا میں کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، ایران سے آئے ہوئے 170 زائرین ڈیرہ اسماعیل خان سے گلگگت بلتستان کے لئے روانہ کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ تقریباً 250 زائرین تفتان سے ڈیر اسماعیل خان پہنچے جہاں ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں علماءکرام کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس سے پہلے صوبے کے جید علماءکا اجلاس محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے چیف خطیب مولانا محمد اسماعیل ، مہتمم دارالقران الکریم قاری روح اللہ، مولانا یوسف شاہ دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک، مولانا عبداللہ سلفی اور مولانا نذیر حسین نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما نے اسلام اور قرآن کی روشنی میں وبا کے پھیلاؤ کے سدباب پر اسلامی تعلیمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی وبا آجائے تو اسلام نے اس کا مقابلہ کرنے کو کہا ہے ، موجودہ حالات میں حکومت اور طبی ماہرین کے مشوروں پر من و عن عمل کرنا ضروری ہے۔ ہاتھ ملانے سے ایک دوسرے کو سلام کرنا بہتر ہے وباکی صورتحال میں ڈاکٹرز کی رائے علما کی رائے پر مقدم ہے۔عوامی آگاہی پر جمعہ کے خطبے میں عوام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔کرونا اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور اللہ سے ہی رجوع کرنا ہے ، میڈیکل سائنس کے تمام جدید وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام علما مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کیساتھ ہیں احتیاطی تدابیر اپنانے پر تمام علما متفق ہیں، اسلامی تعلیمات میں اپنے آپ کیساتھ دوسروں کو بچانا بھی لازم ہے دوسروں کو بچانے کیلئے اپنے آپ کو دوسروں سے دور رکھیں۔ وبا میں جان بحق ہونے والے افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں۔عوام دوسروں کو بچانے کی خاطر بے جا سفر اور ہجوم سے گریز کریں۔ شریعت جدید سائنس اور میڈیکل کے خلاف قطعی نہیں ہردور کے موجودہ اسباب کو استعمال میں لانا تعلیمات کا حصہ ہے۔مشیر اطلاعات نے اس موقع پر علماءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات پر قابو پانے میں علماءاہم کردار کررہے ہیں اور ان کی مدد سے جلد اس وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close