کرونا، موت سستی، کفن مہنگا ہو گیا، قیمت کتنے گنا بڑھ گئی، جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) کرونا نے دنیا بھر میں موت سستی کر دی لیکن پاکستان میں کفن بھی مہنگا کر دیا گیا۔مردانہ کفن سلا ہوا 1200 روپے سے بڑھ کر 2100 روپے،سلا ہوا زنانہ کفن 1300 روپے سے بڑھ کر 2200 سے 2500 روپے کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں دالوں،گھی،چینی کی قیمتوں میں 20 روپے کلو تک کا اضافہ ہو گیا۔کریانہ مرچنٹس،نان بائیوں نے

قیمتوں میں سرکاری اضافہ کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کا جلاس بلانے کی درخواست کر دی۔صدر کریانہ مرچنٹ پرویز بٹ کے مطابق دال مونگ 230 روپے سے 250 روپے کلو،دال ماش 220 سے 227 روپے کلو ہو گئی۔چینی کی 50 کلو کی بوری اضافہ کے ساتھ 4020 روپے ہو گئی۔سفید چنا چنا کی قیمت 10 روپے اور چاول 12 روپے مہنگا ہو گیا۔خوراک کے ساتھ ساتھ کفن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔مردانہ کفن سلا ہوا 1200 روپے سے بڑھ کر 21000 روپے ہو گیا جب کہ زنانہ کفن سلا ہوا 1300 روپے سے بڑھ کر 2200 سے 2500 روپے کر دیا گیا۔قبروں پر ڈالنے والے خشک پھول اور دادر بھی 200 روپے سے بڑھا کر 500 سے ایک ہزار روپے تک ہو گئئی۔شادی ،ولیمہ،مہندی،سیاسی وسماجی تقریبات ختم ہونے پر پھولوں کے ہار،گجرے اور مالا کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب لوگوں نے مہنگائی ہونے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں مہنگائی کرنیوالے اللہ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں، مظلوم وغربت اور بے روزگاری وبدعنوانی کے شکار عوام کو موجودہ مہنگائی کی لہر نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے، مہنگائی نے عوام سے صحت وتعلیم کی سہولت اور قوت خرید چھین لیا ہے۔غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوںاور خود کشی پر مجبور انسانوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے،حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام اپنی بنیادی ضروریات کی اشیا صرف کو ترس رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close