پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی عوام کیلئے اپنا خاص پیغام جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان میں بھی اس کے کئی کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کے بعد حفاظتی اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔علاج کیلئے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس موقع پر قوم کیلئے پیغام جاری کیا ہے جس سے

متعلق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے لکھا ”میاں محمد نواز شریف نے اپنی پیاری قوم کیلئے پرخلوص دعائیں کی ہیں اور مجھے براہ راست یہ پیغام پاکستانی عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔“واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے ضمانت ملنے کے بعد لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کیساتھ لندن میں ہی مقیم ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں