پاک فوج پھر بازی لے گئی ، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایسا اعلان کہ پوری قوم کے دل جیت لئے ، شاندار تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، مسلح افواج نے میڈیکل پلان آف ایکشن مرتب کرلیا ہے، اس وبا سے نمٹنے کیلئے سوشل ڈسٹنسنگ (لوگوں کا ایک دوسرے سے دور رہنا)ضروری

ہے، ہر وہ شخص جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ اس حوالے سے آگے آئے اور اپنا کردار ادا کرے ، یہ ایک صبر آزما مرحلہ ہے اور ہم مل کر اس چیلنج سے نبرد آزما ہوں گے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا ، افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہیں اور ایک جامع حکمت عملی کے تحت وفاق اور صوبوں کے ساتھ مل کر اس وبا پر قابو پانے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔ افواج پاکستان سول اداروں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کی سطح پر رسک کی صورتحال کا جائزہ لے اور سوال انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے۔اپیکس کمیٹی کے تحت صوبوں میں بھی افواج پاکستان مکمل تعاون فراہم کر رہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں صرف لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس پر بین الاقوامی فلائٹس کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔آرمی اور رینجرز متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سکریننگ کے عمل کو یقینی بنارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے اس وبا سے نمٹنے کیلئے میڈیکل پلان آف ایکشن مرتب کرلیا گیا ہے، تینوں مسلح افواج کی میڈیکل کورز کو متحرک کردیا گیا ہے۔ ملتان میں پاکستان آرمی نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر قرنطینہ سنٹر میں بھرپور معاونت کی ہے، فیس ماسک، سینیٹائزر بنانے کیلئے پاک فوج کے تحت سائنسدان کام کر رہے ہیں ۔ کرائسسز اور رسک مینجمنٹ کی پالیسی بنالی ہے، کمیونیکیشن سٹریٹجی بنائی ہے کیونکہ بروقت اور درست اطلاعات ہی ایسے وقت میں افواہوں اور خوف و ہراس کو روک سکتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوشل ڈسٹنسنگ کو فروغ دینا ہوگا، اس کیلئے تمام سوشل میڈیا انفلوئنسرز، سلیبریٹیز اور ہر وہ شخص جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ آگے بڑھے اور اپنا کردار ادا کرے۔ عوام کا اعتماد افواج پاکستان کا اثاثہ ہے اور اس کیلئے ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، احتیاط اور پرہیز کے ساتھ ہم نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، یہ ایک صبر آزما مرحلہ ہے اور ہم مل کر اس چیلنج سے نبرد آزما ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں