اسلام آباد (پی این آئی) پی آئی اے کے تینوں طیاروں کو دبئی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل بتایا گیا تھا کہ دبئی ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے آنے والی پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد پی آئی اے کے پاکستان سے جانے والی 3 پروازیں ہواؤں میں رہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں مل رہی تھی ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کو لینڈ کروانے کی اجازت مانگی جا رہی ہے۔اجازت نہ ملی تو پروازوں کو واپس پاکستان بلوایا جائے گا۔تاہم اب تینوں پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔پی آئی اے نے دبئی ائیرپورٹ اتھارٹی سے لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔تینوں پروازیں دوبئی سے مسافروں کو لے کر پاکستان روانہ ہوں گی۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے ایسے تمام رہائشی ویزہ کے حامل افراد کے ویزے عارضی طور پر معطل کر دیئے جو اس وقت مملکت سے باہر موجود ہیں۔اماراتی حکومت کے مطابق یہ پابندی عارضی ہے اور ان افراد کے ویزوں کی معطلی اگلے دو ہفتوں کے لیے ہو گی ۔اس مُدت کے دوران ایسے تمام رہائشی ویزہ ہولڈر امارات میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اماراتی حکومت کے مطابق اس پابندی کا اطلاق آج بروز جمعرات 19 مارچ کی دوپہر سے ہو رہا ہے۔جس کا مقصد مملکت میں باہر سے آنے والے افراد کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔اماراتی وزارت برائے خارجہ امور نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے حوالے سے بھرپور احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔اگر ضروری سمجھا گیا تو امارات سے باہر موجود رہائشی ویزہ کے حامل افراد پر عائد دو ہفتوں کی پابندی میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے، تاہم ابھی یہ پابندی صرف دو ہفتوں کے لیے ہی عائد کی گئی ہے۔ وزارت کی جانب سے اس پابندی سے متاثر ہونے والے افراد کواس بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے ویزہ ہولڈر جو اس وقت اپنے آبائی وطن میں موجود ہیں انہیں اپنے وطن میں موجود اماراتی سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ ان کی امارات میں واپسی کی راہ ہموار ہو سکے ۔جب کہ ایسے ویزہ ہولڈر جو تجارتی مقاصد کی خاطر کسی تیسرے ملک میں موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں